16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیریس کرائمز تحقیقاتی ٹیم نے گاڑی،زیور ونقدی چوری کرنے میں ملوث گروہ...

سیریس کرائمز تحقیقاتی ٹیم نے گاڑی،زیور ونقدی چوری کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتارکرلیاہے،ایس ایس پی ذوہیب محسن کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 فروری (اے پی پی):ایس ایس پی سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ ذوہیب محسن نے کہاہے کہ سیریس کرائمز تحقیقاتی ٹیم نے گاڑی،زیور ونقدی چوری کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتارکرلیاہے،ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کاسامان برآمدکرلیاہے ،سونے کاکام کرنے والے دکانداروں سے درخواست ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے سونا خریدنے سے گریز کریں ،بلوچی اسٹریٹ میں امریکی نژاد لڑکی کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذوہیب محسن نے کہاکہ مورخہ 15 فروری 2025 کو کئی ملاز کی کچلاک پولیس تھانہ کچلاک میں ڈکیتی کا واقع پیش آیا ہے۔ جس پر مسمی انیس کی مدعیت پر مقدمہ فرد نمبر 19/2025 بر م 395-354 PPC پولیس تھانہ کچلاک میں درج ہوا۔ مقدمہ ہذا کی تفتیش SCIW کے حوالے ہوئی۔ جس پر ایس ایس پی ذوہیب محسن نے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس نے تمام شواہد اکھٹے کئے اور تفتیش عمل میں لائی۔

- Advertisement -

اسپیشل ٹیم نے پیشہ وارانہ اور ٹیکنیکل چیزوںپر کام کرتے ہوئے مقدمے میں ملوث ملزمان عبداللہ ،ذیشان عدیل ،عبدالوہاب اور محمد رضا کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ،مسروقہ گاڑی اور سونا برآمدکرلیا،اس کے علاوہ مورخہ 27.01.2025 کو بذریعہ پولیس کنٹرول اطلاع موصول ہوئی کہ بلوچی اسٹریٹ، پولیس تھانہ گوالمنڈی میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے اور14/13 سالہ لڑ کی ہیرا انوار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئی ہے۔ جو ہسپتال کے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئی جس پر مقتولہ کے والدانوار الحق کی مدعیت میں مقدمہ فرد نمبر 20/2025 بجرم 302 ق و پولیس تھانہ گوالمنڈی میں درج رجسٹر ہوا۔ مقدمہ ہذا کی تفتیش SCIW کے حوالے ہوئی۔

جس پر ایس ایس پی ذوہیب محسن نے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس نے تمام شواہد اکھٹے کئے اور مقتولہ کے والد اور ماموں کو مشکوک جان کر شامل تفتیش کر لیا۔ جس پر دوران تفتیش انہوں نے بتلایاکہ وہ دہری شہریت کی حامل ہیں اور مقتولہ کے پوشاک رہن سہن اور سماجی روابط کی وجہ سے اہل خانہ اور مقتولہ کے مابین رنجش تھی۔ جس پر مقتولہ کے باپ اور ماموں نے مل کر مورخہ 27.01.2025 کی رات 11:15 بجے کے وقت ماموں نے گھر سے نکلتے ہوئے اسلحہ آتشی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ انوار الحق نے مورخہ 15.01.2025 کو اپنی بیٹی کے ہمراہ نیو یارک سے لاہور آیا تھا اور پھر22.01.2025 کو لاہور سے کوئٹہ آیا۔ مقدمہ ہذا میں آلہ قتل باسل، موبائل فون ، موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ ہذا میں مزید ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔مورخہ 25-02-03 کو پولیس تھانہ سریاب میں مسمی غلام سرور کے مدعیت میں مقدمہ فرد نمبر 29/25 – بجرم 302 ق و بر خلاف نا معلوم الاسم ملزمان ورج رجسٹر ہو امقدمہ ہذا کی تفتیش SCIW کے حوالے ہوئی۔ جس پر ایس ایس پی SCIW کیپٹین بنا را ز ہیں محسن نے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس نے تمام شواہد اکھٹے کئے اور تفتیش عمل میں لائی۔ اسپیشل ٹیم نے پیشہ وارانہ اور ٹیکنیکل جینز پر کام کرتے ہوئے مورخہ 25-02-21 کو اندریں مقدمہ میں ملزم علی قادر کو گرفتار کیا ۔ اندریں مقدمہ میں ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔مورخہ25-02-08 کو پولیس تھانہ عبد الخالق شہید میں مسمی لیاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ فرد نمبر 26/2025 بجرم 302 ق دورت رجسٹر ہوا۔

مقدمہ ہذا کی تحقیش SCIW کے حوالے ہوئی۔ جس پر ایس ایس پی ذوہیبمحسن نے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس نے تمام شواہد اکھٹے کئے اور تفتیش عمل میں لائی ۔ اسپیشل ٹیم نے پیشہ وارانہ اور ٹیکنیکل جینز پر کام کرتے ہوئے مورخہ 25-02-08 کو اندر میں مقدمہ میں ملزم منظور احمد کو گرفتار کر کے ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بر آمد کیا۔ اندریں مقدمہ میں ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565625

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں