لاہور۔1نومبر (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے قتل کے دو الگ الگ مقدمات میں ملوث چار ملزمان کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے کیس کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا،عدالت نے قتل کے تین ملزمان عدنان،منور شاہ اور حافظ امجد علی کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا،عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا،
ملزمان کے خلاف تھانہ مغل پورہ میں2020 مقدمہ بجرم 302 کے تحت درج کیا گیا،تینوں مجرمان نے مقتول شہباز خان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔علاہ ازیں عدالت قتل کے دوسرے مقدمہ میں مجرم محمد آصف نے تین سال کے بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا، جسے دو بار عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کے خلاف تھانہ شالیمار میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔