سیلاب زدگان کی امداد کے لئے متحدہ عرب امارات سے دو امدادی پروازیں راولپنڈی پہنچ گئیں

111

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کیے گئے فضائی پل کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے منگل کو دو امدادی پروازیں نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچ گئیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے مجموعی طور پر 18 پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی اس آزمائش کی گھڑی میں حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔