سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری، اب تک62 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں

89

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے ہولناک سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک62 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 29، ترکیہ سے 11، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی تین ،

ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک اور عالمی ادارہ خوراک کی دو اور امریکہ کی تین پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔