22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںسیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام تیزی سے...

سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام تیزی سے جاری

- Advertisement -

راولپنڈی۔2ستمبر (اے پی پی):پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے دربار صاحب میں پانی کی فوری نکاسی کے بعد صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلاب کے دوران دربار صاحب کرتارپور کو شدید نقصان پہنچا تھا جس پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ کرتارپور کے موقع پر جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

- Advertisement -

ان کی خصوصی ہدایات پر بحالی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ اور سکھ برادری نے بروقت اقدامات پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں