حکومت کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کی امداد ہے ،اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،پروفیسر احسن اقبال

104
سینڑل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 115.80 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کی امداد یے جو پہلے دن سے جاری ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری قوم متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعدد بیماریاں سامنے آئی ہیں خاص طور پر پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں جس سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہاربدھ کو انہوں نے اپنی زیرصدارت نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اجلاس میں کیا۔ہے۔اجلاس میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے سروے تیز کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے ،

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کی امداد یے جو پہلے دن سے جاری ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری قوم متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جلد سروے مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعدد بیماریاں سامنے آئی ہیں خاص طور پر پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں جس سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں کے حکام پر زور دیا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد میں تیزی لائیں اور سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں آئی این جی اوز اور این جی اوز کو شامل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ مزید براں حکام کو یہ بھی ہدایت جاری کیں کہ وہ لوگوں کو ریلیف کیمپوں کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں اور ڈیمز میں پانی کی سطح کو باقاعدہ مانیٹر بھی کیا جائے ۔