سیمنٹ ساز ادارے 2020ءتک اپنی پیداواری استعداد کے80 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کرنا شروع کر دیں گے، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ

93

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) سیمنٹ کی مقامی صنعت کی سالانہ شرح نمو 15 فیصد تک بڑھ چکی ہے اور صنعت کی موجودہ شرح نمو کے برقرار رہنے سے 2020ءتک سیمنٹ ساز ادارے اپنی پیداواری استعداد کے80 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کرنا شروع کر دیں گے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی طلب میں اضافہ کے باعث سیمنٹ تیار کرنے والے مقامی اداروں نے اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کی حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔