اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق 3اپریل کو ختم ہونے والےہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1397روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.01فیصد زیادہ ہے،
پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1383 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 3اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.36فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375، راولپنڈی1333، گوجرانوالہ 1430،سیالکوٹ1420،لاہور1450،فیصل آباد1378،سرگودھا1370،ملتان 1429،بہاولپور1450،پشاور1393 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1350 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کراچ میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314،حیدرآباد1337،سکھر1450، لاڑکانہ1433،کوئٹہ1450 ا ور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1337روپے ریکارڈ کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579437