اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):سیمنٹ کی فروخت اوربرآمدات میں ستمبر2024کے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2024میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 3.56ملین ٹن تک رہنے کاامکان ہے جواگست کے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے،
اگست میں ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 3.36ملین ٹن تھا، ستمبر میں سیمنٹ کی برآمدات کامجموعی حجم 0.78ملین ٹن تک رہنے کاامکان ظاہرکیاگیاہے جواگست کے مقابلہ میں 27فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات کاحجم 0.57ملین ٹن تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کاحجم 9.94ملین ٹن ریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کاحجم 11.88 ملین ٹن تھا۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.94ملین ٹن ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.75ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔