سرگودھا -25 مئی (اے پی پی):سینئر سول جج سید فیضان الحسن گیلانی نے اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا سید اسد شیرازی کے ہمراہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے میں جاری تدریسی سرگرمیوں ، ہم نصابی پروگراموں اور خصوصی طلباء کے لیے فراہم کی گئی معاون سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ روم، آرٹ اسٹوڈیو، موسیقی کلاس، سپیچ تھراپی روم اور عام کلاس رومز کا مشاہدہ کیا۔ دونوں افسران نے ووکیشنل ٹریننگ میں طلبا کی مہارتوں کو سراہا اور کہا کہ ہنر مندی کے ذریعے خصوصی بچوں کو خودمختار بنانے کا عمل قابلِ تعریف ہے۔ آرٹ اسٹوڈیو میں طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں کو دیکھ کر مہمانانِ گرامی نے خوشی کا اظہار کیا۔
موسیقی کلاس میں بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے موسیقی کو بچوں کی ذہنی اور جذباتی تربیت میں اہم قرار دیا۔ اسپیچ تھراپی کلاس میں جاری سیشن کے دوران انہوں نے بچوں سے بات چیت کی اور تھراپسٹ کی خدمات کو سراہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601135