سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس

111

راولپنڈی ۔4اپریل (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللّٰہ شاہ، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران عیدالفطر کے انتظامات، بجلی کے نرخوں میں کمی اور عوامی خدمات کی بہتری جیسے اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ نظام میں شفافیت اور مسافروں کو زیادہ وصول کیے گئے کرایوں کی بروقت واپسی کو عوامی اعتماد کی بحالی کا اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت کیے گئے کاموں کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے شہری علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی کے نظام کو فوری بہتر بنانے کی ہدایات بھی کی۔