سینٹ اجلاس، تشکیل خصوصی عدالتیں (املاک سمندر پار پاکستانیز) بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع منظور

121
سینیٹ اجلاس، الیکشن کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش
سینیٹ اجلاس، الیکشن کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا ( سینیٹ)نے تشکیل خصوصی عدالتیں (املاک سمندر پار پاکستانیز) بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دے دی۔

جمعے کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے چیئرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ نے تحریک پیش کی کہ اوور سیز پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کے ضمن میں دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام کے لئے قانون وضع کرنے کے بل تشکیل خصوصی عدالتیں (املاک سمندر پار پاکستانیز) بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دی جائے۔ ایوان نے قرارداد کی منظوری دےدی۔