اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سینٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہونگے ۔ دونوں ایوانوں میں اہم قانون سازی سمیت معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے جبکہ سینٹ کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا ۔