سینٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

69
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):سینٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔

سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کامیابی کی مبارکباد دی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ بابراعظم اور عبداللّہ شفیق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم تاریخی فتح سے ہمکنار ہوئی، پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر وطن لوٹے گی۔ دریں اثنا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی گال ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بابر اعظم اور عبداللّہ شفیق کی کارکردگی کو سراہا ہے۔