سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے، اوپن بیلٹ انتخابات سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

63
افتخار علی ملک کی سارک چیمبر کے صدر کے طور پر خدمات اور کامیابیاں قابل ستائش ہیں ،سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

لاہور۔12فروری (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے، اوپن بیلٹ انتخابات سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا،قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کر یں۔ جمعہ کے روز گور نر ہائوس لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ کر پشن کو جڑوں سے ختم کر یں گے اور تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں کر کے بھی دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی معاشرہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنڈا عام آدمی کو مضبوط بنانا اور ہر شعبے میں ریلیف دینا ہے ، حکومتی مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں بلکہ قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔گورنر نے کہا کہ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرےگی ، عوام حکومت اور جمہوریت سمیت تمام اداروں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں۔گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورنے جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردملک کی ترقی، خوشحالی اور امن واستحکام کے دشمن ہیں جبکہ 22کروڑ پاکستانی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہوگا اور پاکستان حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بنے گا۔ چوہدری محمدسرور نے ملکی دفاع کےلئے دہشت گردو ں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونیوالے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پوری قوم شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شر یک ہے اور شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔