
اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے پیر کو گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے خیبر پختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔