23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر ملکی وعالمی...

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر ملکی وعالمی مسیحی برادری سے تعزیت کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور عالمی مسیحی برادری بالخصوص پاکستانی مسیحیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ پوپ فرانسس ہم آہنگی، رحمدلی اور انصاف کی علامت تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے عالمی مسیحی برادری خصوصاً پاکستانی مسیحیوں سے تعزیت کی اور کہاکہ پوپ فرانسس نے پسماندہ طبقات کے لئے بے مثال خدمات انجام دیں، پوپ فرانسس کی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585305

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں