- Advertisement -
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کے پی میں بارشوں کے مختلف واقعات میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے 9 افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چترال میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ سیاحوں کوگلگت بلتستان میں بھی موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=375840
- Advertisement -