سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں آسیان مشنز کے سربراہان کی آسیان ریجنل فورم کے 32 ویں وزارتی اجلاس سے قبل ملاقات

44

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں میانمار، برونائی دارالسلام، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت آسیان مشنز کے سربراہان نے رواں ہفتے کے آخر میں آسیان ریجنل فورم کے 32 ویں وزارتی اجلاس میں شرکت سے قبل ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے آسیان اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے مضبوط پاک-آسیان تعاون کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، سیاحت، رابطے، آئی ٹی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔