23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر محمد اسحاق ڈار”یوم استحصال“ کے موقع پر اسلام آباد میں کشمیر...

سینیٹر محمد اسحاق ڈار”یوم استحصال“ کے موقع پر اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کریں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار (آج) پیر کو ”یوم استحصال“ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کریں گے، واک میں وزارت خارجہ کے افسران اور ملازمین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اور دیگر مقررین بعد ازاں واک کے شرکاءسے خطاب بھی کریں گے۔ دریں اثناء”یوم استحصال“ کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد ” 5 اگست کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات۔ پانچ سال“ کے موضوع پر ایک سیمینار کی میزبانی کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں