اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترکی زیرصدارت احساس تعلیمی وظائف پروگرام کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا انعقاد احساس کے فیلڈافسران کوخراج تحسین پیش کرنے کےلئے کیا گیا۔
ڈاکٹر ثانیہ کے ہمراہ سیکرٹری عصمت طاہرہ، ڈی جی نوید اکبر،ڈی جی خالد صدیق اور ڈی جی ظفر کمال بھی شریک ہوئے۔گوجرانوالہ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ملتان،لکی مروت، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کوہستان،سکردو، گلگت، مظفرآباد پونچھ، ہٹیاں بالا، مستونگ، نصیرآباد، کراچی، ٹنڈو اللہ یار، اسلام آباد سے 30 افسران نے شرکت کی۔سہ ماہی جولائی تا ستمبر2021 میں احساس تعلیمی وظائف کے تحت 9لاکھ7 ہزار 4سو 86بچے مندرج ہوئے۔ملک کی ہر تحصیل میں احساس تعلیمی وظائف کیلیئے آگاہی مہم چلائی گئی اور اہل بچوں کو مندرج کیا گیا۔
اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسران کو ڈاکٹر ثانیہ نے سرٹیفکیٹس دئیے۔ اس موقع پر احساس کے فیلڈ افسران سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ مذکورہ سہ ماہی میں ٹیم کی اکثریت نے اپنا ٹارگٹ کامیابی سے مکمل کیا اور حوصلہ افزائی سے ان کے کام میں مزید بہتری آئے گی۔
احساس تعلیمی وظائف میں کچی سے بارہویں جماعت تک بچیوں کے وظائف کی رقم بچوں کی نسبت زیادہ ہے۔ شففایت کے پیش نظر بچوں کی خاص طور پر مرتب کردہ ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے کی جاتی ہے۔