34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر ڈاکٹر راحیلہ مگسی کا حیدر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے...

سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ مگسی کا حیدر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب

- Advertisement -

حیدر آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ مگسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف حیدر آباد کے پریشان عوام کےلئے مسیحا بن کر آئے ہیں، وزیراعظم عظیم شخص ہیں جن کے دل میں غریبوں کےلئے درد اور ہمدردی کا جذبہ موجود ہے، حیدرآباد کے عوام 2018 ءکے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کریں گے اور وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ان کا ساتھ دیںگے۔ سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ مگسی پیر کوحیدر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے حیدرآباد کے عوام کی جانب سے مطالبہ کیا کہ 40 لاکھ آبادی پر مشتمل آبادی کے شہر میں یونیورسٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کی 40 سے 50 ایکڑ زمین بھی موجود ہے، یونیورسٹی کے قیام سے طالبعلم انجنئیرنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور دیگر جدید علوم کی ڈگریاں حاصل کرسکیں گے، فیڈرل یونیورسٹی شہر کا دیرینہ خواب ہے اور انشاءاللہ حیدر آباد کے عوام کو یہ خواب تعبیر ہو کر ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس دن یہاں یونیورسٹی کی بنیاد رکھنے آئیں گے، لاکھوں لوگ ان کے استقبال کےلئے آئیں گے اور یہاں ان کے اعزاز میں وہ خود ایک بڑے جلسے کا اہتمام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایم این اے وسیم کی شکرگزار ہے جنہوں نے ان کی تجویز کی بھرپور حمایت کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48063

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں