سیویلا نے مسلسل تیسری مرتبہ یورپا فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا سیویلا نے لیورپول کو فیصلہ کن معرکے میں ہرا کر ٹائٹلز کی ہیٹرک بھی مکمل کر لی

217
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5میچز کھیلے جائیں گے

جنیوا ۔ 19 مئی (اے پی پی) سیویلا نے مسلسل تیسری مرتبہ یورپا فٹ بال کپ کا ٹائٹلز جیت لیا۔ سیویلا نے لیورپول کو فیصلہ کن معرکے میں 3-1 گولز سے زیر کر کے نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ ٹائٹلز جیتنے کی ہیٹرک بھی مکمل کر لی، یہ سیویلا کا مجموعی طور پر پانچواں یورپا کپ ٹائٹل ہے۔ بیسل میں کھیلے گئے فائنل میں سیویلا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف لیورپول کلب کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔