37.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیکاس یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے متعلق سیمینار کا انعقاد ،پولیس افسران...

سیکاس یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے متعلق سیمینار کا انعقاد ،پولیس افسران نے فیکلٹی و طلبہ کو آگاہی فراہم کی

- Advertisement -

پشاور۔ 15 مئی (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیراہتمام سیکاس یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک ٹاؤن ذکا اللہ، ایس پی کینٹ عبد الرحیم اور ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے طلبا و طالبات کو آگاہی دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے آگاہی انتہائی ضروری ہے، دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے، دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے گاڑی چلانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی رضا کار فورس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ایس پی ٹاؤن ذکا اللہ نے کہا کہ شہری ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ایس پی کینٹ عبد الرحیم نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار پرائمری، مڈل اور میٹرک تک سکول کے طلبہ کو باقاعدہ روڈ کراسنگ اور اشاروں سمیت دیگر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیتے ہیں تاکہ وہ بچپن ہی سے ٹریفک قوانین سے آگاہ ہوں۔

- Advertisement -

سیکاس یونیورسٹی کی ڈاکٹر ندرت نے ٹریفک قوانین بارے سیمینار کے انعقاد پر آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ڈی ایل وین کے ذریعے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی طلبہ کےلئے ایسے سیمیناز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597224

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں