34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیکرٹری بلدیات کی ہدایات پر 21ہزار دیہاتوں میں ویلیج کمیٹیاں تشکیل دے...

سیکرٹری بلدیات کی ہدایات پر 21ہزار دیہاتوں میں ویلیج کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

- Advertisement -

لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اب گائوں چمکیں گے منصوبہ پر عملدرآمد کے لیے دیہی سطح پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ 14اگست 2023 کو منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح بدست وزیر اعلی پنجاب کروایا گیا تھا جس کے بعد ہر یونین کونسل میں سینیٹری ورکرز کی بھرتی اور ضروری مشینری کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔

اب محکمہ بلدیات کے تحت 21ہزار دیہاتوں میں نہ صرف ویلیج کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں بلکہ ان کمیٹیوں کو ان کی زمہ داریاں بھی تفویض کی جا رہی ہیں۔ منصوبہ کے تحت دیہاتوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے 7404 سینیٹری ورکرز کی ڈیلی ویجرز کی بنیاد پر بھرتیوں کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ تمام یونین کونسلز میں لوڈر رکشہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ اب گاں چمکیں گے دیہی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے جس کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388490

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں