سیکرٹری جنرل آئی ایم او کا گڈانی شپ بریکنگ یارڈز کا دورہ، پاکستان کی جانب سے ہانگ کانگ کنونشن آن شپ بریکنگ کی پاسداری پراظہار اطمینان

135
سیکرٹری جنرل آئی ایم او کا گڈانی شپ بریکنگ یارڈز کا دورہ، پاکستان کی جانب سے ہانگ کانگ کنونشن آن شپ بریکنگ کی پاسداری پراظہار اطمینان
سیکرٹری جنرل آئی ایم او کا گڈانی شپ بریکنگ یارڈز کا دورہ، پاکستان کی جانب سے ہانگ کانگ کنونشن آن شپ بریکنگ کی پاسداری پراظہار اطمینان

کراچی۔ 14 ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری جنرل انٹرنیشل میری ٹائم آرگنائزیشن نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈز کا دورہ کیا اور پاکستان کی جانب سے ہانگ کانگ کنونشن آن شپ بریکنگ کی پاسداری پر اطمینان کا اظہار کیا۔انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینگیز نے ہفتہ کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ کیا۔

ایس جی آئی ایم او نے جہاز توڑنے کے یارڈز کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جہاز توڑنے والے مزدوروں کے لیے ہسپتال اور انڈسٹریل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ سیکرٹری جنرل کے ہمراہ وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، چیئرمین کے پی ٹی، چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرسینیو ڈومنگیوز نے کہا کہ جہاز کو توڑنے اور ری سائیکل کرتے وقت مزدوروں، ماحول اور اردگرد کے ایکو سسٹم کی حفاظت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

حفاظتی معیارات پر پورا اترنے کے لیے انہوں نے جہاز توڑنے کی صنعت سے وابستہ تمام افراد اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ جہاز توڑنے کے مقررہ حفاظتی پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں۔پاکستان کی جانب سے ہانگ کانگ کنونشن کی پاسداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے جہاز توڑنے کی صنعت میں پاکستان کی صلاحیت کا بھی اعتراف کیا اور مزید دوروں کے لیے دلچسپی ظاہر کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے حکومت کی 50 فیصد درآمدات گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے بلوچستان کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے شپ بریکنگ انڈسٹری کو اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔