26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی ترکیہ کے انتخابات میں کامیابی پر صدر...

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی ترکیہ کے انتخابات میں کامیابی پر صدر رجب طیب اردوان کو مبارک باد

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔29مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ترکیہ کے انتخابات میں کامیابی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو مبارک باد دی ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے صدر رجب طیب اردوان کو ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونےپر مبارک باد دی ہے اور وہ وہ ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ترکیہ کے سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین نےگازتہ روز کہا تھا کہ رجب طیب اردوان انتخابات کے رن آف مرحلے میں ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=365785

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں