سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات

141

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ افغان مصالحتی کوششوں کے سلسلہ میں یہ امریکی خصوصی نمائندے کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے سفارتی، سیکورٹی اور دفاعی حکام بھی موجود تھے۔ بات چیت کے دوران افغانستان میںامن و استحکام اور افغان تنازعہ کے سیاسی تصفیے سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔