
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی ترقی اور امن کے لئے امریکا سے اپنے طویل عرصہ پر محیط تعلقات کو مذید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے 7اور8 مارچ کو کئے جانے والے دورہ امریکا کے دوران نائب امریکی وزیر خارجہ جان سلوین اوروائٹ ہاوس میں امریکی نائب مشیر برائے نیشنل سکیورٹی ڈاکٹر نادیہ سچدلو سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ تہمینہ جنجوعہ نے امریکن انسٹیٹیوٹ آف پیس میں جنوبی ایشیا کے بارے ماہرین اور امریکی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور کہا کہ کہ باہمی تعاون پر مبنی مظبوط پاک امریکی تعلقات خطے کے تمام مسائل کے کے خاتمے میں ممد و معاون ثابت ہوں گے۔