اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ باہمی اعتماد کے فروغ اور خطے میں استحکام کے مشترکہ ہدف کیلئے ملکر کام کرنے کے طریقوں پر غور کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پررابطے میں ہیں۔پاکستان اورامریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور القاعدہ کے مکمل خاتمے میں کامیاب شراکت دار رہے ہیں۔گزشتہ روز واشنگٹن میں غیرملکی صحافیوں کو ایک بریفنگ میں سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے حالیہ رابطوں کامقصد ایک دوسرے کے موقف کو بہتر طورپر سمجھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور القاعدہ کے مکمل خاتمے میں کامیاب شراکت دار رہے ہیں۔