اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے آسٹریلیا کے نامزد ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کثیر جہتی اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت اور آسٹریلیا کے ساتھ جامع شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔