سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے سری لنکا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

92

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ویجے وکرما نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ملاقات میں سری لنکا کے برادرعوام کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات سے منسلک ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے اس موقع پر سری لنکا کے ساتھ قابل قدر شراکت کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔