سیکرٹری خارجہ سے جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات

4

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر پارک کیجون نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا و بحرالکاہل) عمران احمد صدیقی کی طرف سے سفیر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ بھی دیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سفیر پارک کیجون کی کوششوں کو سراہا اور پاک کوریا تعلقات میں مسلسل پیشرفت کی امید کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری عمران احمد صدیقی نے بھی سفیر کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جمہوریہ کوریا کے آنے والے سفیر پاک کوریا تعلقات کی مثبت رفتار کو آگے بڑھائیں گے۔