- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 30 اپریل (اے پی پی):سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ و ایگزیکٹو آفیسر ملک عبداللہ نے آکشنر مارکیٹ کمیٹی سید مشرف عباس کے ہمراہ علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی بھڈال کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے دکانداروں اور آڑھتیوں کو سرکاری نرخ نامے مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کا حکم دیا۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب ورسد کا جائزہ بھی لیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590092
- Advertisement -