کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی زیر صدارت پری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا زوم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کا مقصد ای پروکیورمنٹ اور ٹینڈر منسوخی سے زیادہ سے زیادہ گریز اضافی اور سرنڈر کیسز کا مؤثر انتظام جاری شدہ فنڈز کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنانا تمام التوا شدہ منصوبوں کے بقایا کاموں کے لیے قیمتوں میں ردوبدل جمع کروانا
اور درجہ چہارم کے ملازمین کی ترقی کے عمل کو تیز کرنا تھا،اجلاس کو تمام نکات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر نے کہا کہ مذکورہ بالا تمام نکات پرتیزی سے عمل درآمد کیا جائے اور جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو سیکرٹری آفس سے رابطہ کریں
انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد اپنے صوبے کی عوام کی خدمت کرنا ہے ،اگر ہم اپنے محکمانہ امور صحیح طریقہ سے ادا کرینگے تو صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں تیزی آئے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594224