سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس میکن کا کیمسٹری کانفرنس سے خطاب

116
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے کہا ہے کہ لائف سائنس کے مختلف شعبوں میں تحقیق کے نئے خیالات کو بروئے کار لانے میں تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ”کیمسٹری ان انجینئرنگ اینڈ لائف سائنسز“سے متعلق آٹھویں کیمسٹری کانفرنس 2016کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانفرنس کا اہتمام کیمسٹری ڈویژن،پینسٹیک نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اورپاکستان اٹامک انرجی کے دیگر پروجیکٹس کے تعاون سے کیا تھا۔تین روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے 26جامعات،48 ریسرچ و ترقیاتی تنظیموں سمیت 220سے زائد شرککءنے شرکت کی۔شرکاءمیں پرفیسرز،طلبہ اور محقیقین شامل تھے۔