اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) پاکستان زراعت کے روایتی علم اور جینیٹک وسائل کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ محمد عابد جاوید نے ”پاکستان میں جینیٹک وسائل کے تحفظ اور زراعت کے روایتی علم“ سے متعلق مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (این اے آر سی) نے کیا جس کا مقصد جینیٹک ریسورس اور زراعت کے روایتی علم کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔