سرگودہا۔3مارچ (اے پی پی):سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں سرگودھا کے تمام بس اسٹینڈز کے مالکان کے ساتھ اجلاس کیا اور ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے بس اسٹینڈ پر صفائی کا خصوصی انتظام کریں بصورت دیگر ان کے بس اسٹینڈ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے صفائی امور کا جائزہ لینے کیلئے جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے اڈا انسپکٹر محمد اختر باجوہ کو ہدایت کی کہ جنرل بس اسٹینڈ میں صفائی کے انتظامات میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے بس مالکان سے کہا کہ اور لوڈنگ اور غلط پارکنگ سے اجتناب کیا جائے تاکہ دوسری ٹریفک کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔