حب۔ 19 اپریل (اے پی پی):سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان عبدالفتح بھنگر نے ضلع حب اور لسبیلہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان عبدالفتح بھنگر نے ضلع حب اور لسبیلہ کا ایک روزہ دورہ کیا ۔سیکرٹری جنگلات نے ڈپٹی کمشنر حب کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ضلع حب میں موجود محکمہ جنگلات کی اراضیات کی حد بندی و تحفظ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو اور محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فاریسٹ افسر خلیل الرحمان کھوسہ ،تحصیلدار وندر سعید شاہوانی تحصیلدار حب جہانگیر کاکڑ کنزرویٹر مقبول حسن دشتی و دیگر افسران شریک ہوئے۔ سیکریٹری جنگلات نےڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار پر شحرکاری کی اور سونمیانی کی ساحلی پٹی میں قائم گرین بلوچستان پروجیکٹ کی پلانٹیشن سائیٹ کا دورہ کیا ۔
دورے کے موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر خلیل الرحمن کھوسہ اور گرین بلوچستان پروجیکٹ ڈام کے انچارج مقبول حسین دشتی نے سیکریٹری کو بریفنگ دی