میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ٹو ،میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور پانچ سنگلز گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک اور امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی حریف کھلاڑی ایما ناوارو کو 0-2 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرین کی حریف ایلینا سویٹولینا کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ٹو ،میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور پانچ سنگلز گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ایما ناوارو کو 1-6 اور 2-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
پولینڈ کی آئیگا سویٹیک کا ٹاپ فور رائونڈ میں مقابلہ پھر امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا ۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کو 6-3، 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔