سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

5

میڈرڈ ۔25جون (اے پی پی):کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔24 سالہ کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں فرانسیسی حریف ٹینس سٹار آرتھر رنڈرکنچ کو شکست دی ۔

سپین کے جنوب مغرب کے شہر سانتا پونسا کے گراس کورٹ پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 29 سالہ فرانسیسی حریف ٹینس سٹار آرتھر رنڈرکنچ کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل میچ میں24 سالہ کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم کا مقابلہ سربیا کے کھلاڑی حماد میڈجیدوچ سے ہوگا۔