19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںسیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر...

سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔17مارچ (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 مارچ 2025 کو خیبر ضلع کے علاقے تور درہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران، پاک فوج کے جوانوں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

- Advertisement -

یہ دہشت گرد علاقے میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573664

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں