سیکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں آپریشن ،6 دہشت گرد جہنم واصل اور8 دہشت گرد زخمی،ایک سپاہی شہید

130
ISPR

راولپنڈی۔14اکتوبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نےہفتہ کوشمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں 6 دہشت گرد جہنم واصل اور8 دہشت گرد زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی عبدالحکیم نے جام شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل جب کہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبدالحکیم (عمر 33 سال، ساکن ڈسٹرکٹ نصیر آباد)نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔