22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتجارتی خبریںسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے لئے نئی شرائط...

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے لئے نئی شرائط متعارف کرادیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نےایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی طرف سے’’ کی فیکٹ سٹیٹمنٹ‘‘ کے اجراء کے لئے نئی شرائط متعارف کرائی ہیں، اس اقدام کا مقصد شفافیت بڑھانا اور سرمایہ کاروں میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ باخبر رہ کر درست فیصلے کر سکیں۔کلیدی فیکٹ سٹیٹمنٹ سرمایہ کاروں کو واضح اور جامع معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے،

تاکہ وہ بہتر اور باخبر سرمایہ کاری کے فیصلے کر سکیں۔ نئی شرائط کے تحت، اثاثہ جات مینجمنٹ کمپنیاں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ ہر اجتماعی سرمایہ کاری اسکیم اور سرمایہ کاری منصوبے کے لئے ایک علیحدہ کے ایف ایس دستیاب ہو۔ یہ کے ایف ایس آسانی سے اے ایم سی کی ویب سائٹ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، اور ڈیجیٹل ڈسٹری بیوٹرز کی ویب سائٹس پر قابل رسائی ہونا چاہیے۔کی فیکٹ سٹیٹمنٹ ( کے ایف ایس ) کی نمایاں خصوصیات میں سرمایہ کاری کے مقصد، مجاز سرمایہ کاری کے مواقع، کم از کم سرمایہ کاری کی رقم، فنڈ کی مدت، کارکردگی کے بینچ مارکس، خرید و فروخت کے اصول، اور لاگو چارجز شامل ہیں۔

- Advertisement -

مزید برآں کے ایف ایس میں اہم سٹیک ہولڈرز کی تفصیلات شامل ہوں گی، جن میں ایسٹ مینجمنٹ کمپنی ، ٹرسٹی، اور (اگر لاگو ہو) شریعت ایڈوائزر کے نام اور ان کے رابطے کی معلومات درج ہوں گی۔ اس کا مقصد سرمایہ کاروں کو فنڈ کی خصوصیات، وابستہ خطرات، اور متوقع منافع کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دینا ہے، جس سے شفافیت اور باخبر فیصلہ سازی کو فروغ ملے گا۔یہ شرائط 30 اپریل 2025 سے ان نئی اجتماعی سرمایہ کاری اسکیموں اور سرمایہ کاری منصوبوں کے لئے نافذ العمل ہوں گی

جو ابھی تک لانچ نہیں کئے گئے۔ موجودہ مستقل ؍سرمایہ کاری منصوبوں کو 30 جون 2025 تک ان ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔اثاثہ جات مینجمنٹ کمپنیاں کسی بھی ترمیم کی صورت میں ضمنی قانونی دستاویزات کو ایک ہفتے کے اندر ایس ای سی پی کے پاس جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576910

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں