سے 16سال تک کی عمر کے ہر بچے کیلئے مفت اور لازمی تعلیم اس کا دستوری حق ہے، سینیٹر رزینہ عالم خان

21

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):نظریہ پاکستان کونسل کے ذیلی ادارے تعلیم نیٹ ورک پاکستان کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ 5 سے 16سال تک کی عمر کے ہر بچے کیلئے مفت اور لازمی تعلیم اس کا دستوری حق ہے، ہمیں اپنے اپنے حصے کی شمع جلانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بانی چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل مرحوم زاہد ملک کے خواب کو عملی جامہ پہنائوں۔ اجلاس میں سینئر ایگزیکٹو ممبر صلاح الدین چوہدری ، نرگس ناصر ، بانی و مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد اور سیکرٹری جنرل تعلیم نیٹ ورک پاکستان ڈاکٹر محمد افضل بابر ، ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد سلیم

ڈائریکٹر ایڈمن این پی سی ملک حامد سلطان ، ڈائریکٹر میڈیا و پروگرام حمید قیصر ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ امتیاز علی قریشی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد سلیم نے بانیان پاکستان ، نظریہ اسلام و پاکستان ، دو قومی نظریہ ، قرار داد مقاصد و پاکستان اور تحریک آزادی پاکستان پر بنائے گئے خوب صورت چارٹس پیش کیے جن کو فائنل منظوری کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آویزاں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد افضل بابر نے دو غیر رسمی سکول قائم کرنے پر ہونے والے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جولائی میں ہی دونوں غیر رسمی سکولز کے بنیادی کام مکمل کرکے ان کا آغاز کردیا جائے گا ۔