31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںشادی بیاہ سمیت دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے...

شادی بیاہ سمیت دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 19 مئی (اے پی پی):پشاور پولیس نے ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا ہے، جس کے دوران ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ سرتاج خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ شادی بیاہ سمیت دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں عدنان، اسد، سلمان، عمران، عادل اور عابد حسین شامل ہیں جنہیں نواحی علاقوں بخشی پل، تودہ سٹاپ، لنڈے سٹرک، شیرو جھنگی، تودہ سٹاپ اور لنڈے سٹرک کی حدود گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین عدد رائفل، پانچ عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلوؤں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598793

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں