24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومشوبزشادی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے ،صرف لوگوں کے سوالوں...

شادی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے ،صرف لوگوں کے سوالوں سے بچنے کے لیے شادی نہیں کرنا چاہتی،مایا علی

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ شادی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے جس میں صرف دو افراد نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ بھی شامل ہوتے ہیں ،میں کسی معاشرتی دباؤیا لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے شادی نہیں کروں گی۔

نام فیضان چینل پر اپنے ایک انٹرویو میں مایا نے کہا کہ صرف لوگوں کے سوالوں سے بچنے کے لیے شادی نہیں کرنا چاہتی،یا اس لیے کہ ایک خاص عمر گزر چکی ہے، نہیں!اس کی ایک ٹھوس وجہ ہونی چاہیے جیسے کہ آپ کے ساتھی کے ساتھ حقیقی تعلق وغیرہ،شادی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے جس میں صرف دو افراد نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

دل ٹوٹنے کے بارے بات کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ میں نے زندگی میں محبت کی ہے اور ہر کسی کو کسی نہ کسی موقع پر اس کا تجربہ ہوتا ہے لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کیا آپ نے صحیح شخص سے غلط محبت کی،میں یہ نہیں کہوں گی کہ آپ جس شخص سے پیار کرتے ہیں وہ برا تھا یا یہ احساس اس کے قابل نہیں تھا، لیکن کبھی کبھی محبت کام نہیں کرتی اور ایسا ہی ہوتا ہے، حالانکہ میں نے محبت کرنے کی کوشش کی لیکن میں نہیں جانتی کہ کس کی غلطی ہوئی یا کس کی غلطی تھی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں