شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن کا حکم

185
کمالیہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ون ڈش پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ

ملتان۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر انجینئر ڈویژن انجینئرعامر خٹک نے شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو فوری کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے تمام فنکشنز پر ون ڈش کی پابندی عائد ہے۔

گھروں میں شادی کی تقریبات پربھی ون ڈش کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں۔ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان، ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے گا۔کمشنرعامرخٹک نے کہا کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پرعملدرآمد کریں۔