22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومشوبزشاعر، نغمہ نگار طفیل ہوشیارپوری کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

شاعر، نغمہ نگار طفیل ہوشیارپوری کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):معروف شاعر اور نغمہ نگار طفیل ہوشیار پوری کی 32ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی۔محمد طفیل 14 جولائی 1914 کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔بعد ازاں انہوں نے اپنا نام بدل کر طفیل ہوشیارپوری رکھ لیا ۔1947 میں تقسیم کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے اور بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1952 میں وہ ریڈیو پاکستان لاہور سے منسلک ہوئے۔

حب الوطنی کے حوالہ سے ان کا مشہور و معروف نغمہ ’اے مردِ مجاہد جاگ زرا‘ ہے۔طفیل ہوشیار پوری کو 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔طفیل ہوشیارپوری کا انتقال 4 جنوری 1993 کو ہوا اور انہیں ماڈل ٹاؤن لاہور کے قبرستان پاکستان میں سپرد خاک کیا گیا۔طفیل ہوشیار پوری کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی برادری اور شو بز انڈسٹری کی جان سے ان کی خدمات کے اعتراف میں بھر پور انداز مین خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542478

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں