اقوام متحدہ۔29جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں یکم مارچ 2011 سے 31 مارچ 2021 تک دس سالہ خانہ جنگی کے دوران تقریبا 3لاکھ 7ہزارتک افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سابقہ اعدادوشمار میں 143350 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں تنازعات کے نتیجے میں یومیہ اوسطاً 83 شہری ہلاک ہوتے تھے ،ہلاکتوں کی یہ تعداد شامی آبادی کے 1.5 فیصد کے مساوی ہے۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے کہا کہ اعلان کردہ گمشدگیاں نہ صرف عددی اعداد و شمار کی نمائندگی کرتی ہیں بلکہ جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔ان اعداد و شمار میں عام شہریوں کی وہ بڑی تعداد شامل نہیں ہے جو صحت کی دیکھ بھال، خوراک، صاف پانی اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کی کمی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بیچلیٹ نے کہا ہے کہ جب تک تنازعات ختم نہیں ہوتے ملک میں عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے۔